کھیل

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں بدستورسرفہرست

بولنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 10بولرزمیں موجود نہیں ہے،کیوی پیسرٹرینٹ بولٹ کا راج ہے

کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں 865 پوائنٹس لےکربدستورسرفہرست ہیں، 8 پوائنٹس پیچھےبھارتی قائد ویرات کوہلی کا نمبردوسرا ہے،ہم وطن روہت شرما نے تیسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔ پاکستان کے فخرزمان ساتویں درجےپرموجود ہیں، بنگلادیشی مشفیق الرحیم نے 4 درجے ترقی سے کیریئرکی بہترین 14 ویں پوزیشن پا لی، محمود اللہ 2 درجے بہتری ملنے پر 38 ویں نمبرپرآگئے۔

بولنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 10بولرزمیں موجود نہیں ہے،کیوی پیسرٹرینٹ بولٹ کا راج ہے، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن مرزا 3 درجے ترقی ملنے پر دوسرے بہترین بولر بن گئے، انھیں یہ بہتری بنگلادیش کیخلاف سیریز کے ابتدائی2 میچز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملی، وہ ٹاپ 2 میں شامل ہونے والے تیسرے بنگلہ دیشی بولر بنے۔

مستفیض الرحمان ایک قدم آگے بڑھ کر آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے، سری لنکن پیسردشمانتھا چمیرا نے 11 درجے بہتری ملنے پر مشترکہ طور پر 61 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کے شراکت دار ہم وطن پی ڈبلیو ایچ ڈی سلوا ہیں، انھیں 8 جبکہ دھنن جایا ڈی سلوا کو 9 درجے بہتری ملی جس کے بعد وہ 83 ویں نمبر پر ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے بولر الیسیڈر ایوانو 10 ترقی کے زینے طے کرکے 89 ویں درجے پر پہنچ گئے،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.