کھیل

کرکٹرز پاوری گرل کے دیوانے نکل، کونسا کھلاڑی دنانیر کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ سب کچھ کھل کر سامنے آگیا

زیادہ تر کرکٹرز تقریبا وائرل اور مشہور ہونے والی تمام شخصیات کو جانتے ہیں مگر بعض کرکٹرز کو وائرل ہونے والی شخصیات کے نام معلوم نہیں

پاکستان سپر لیگ کے کرکٹرز پاوری گرل کے دیوانے نکل، کونسا کھلاڑی دنانیر کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ سب کچھ کھل کر سامنے آگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کرکٹرز کی جاری کی گئی دو مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کھلاڑیوں کو پاکستان کی معروف اور وائرل ہونے والی شخصیات کو پہچاننے سے متعلق جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پی ایس ایل کی جانب سے 18 مئی کو کرکٹرز کی ویڈیو ٹوئٹر اور یوٹیوب پر جاری کی گئی تھی، جس میں کھلاڑیوں کو کسی ایک شخصیت کی تصویر دکھا کر ان سے معلوم کیا گیا تھا کہ وہ انہیں جانتے ہیں یا نہیں اور اگر جانتے ہیں تو مذکورہ شخصیت کا نام بتائیں۔

ویڈیوز میں پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا حصہ بننے والے کرکٹرز کو دکھایا گیا ہے، جن میں بعض نئے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیادہ تر کرکٹرز تقریبا وائرل اور مشہور ہونے والی تمام شخصیات کو جانتے ہیں مگر بعض کرکٹرز کو وائرل ہونے والی شخصیات کے نام معلوم نہیں۔ کرکٹرز کی جانب سے تصویر دکھائے جانے کے بعد پوچھے گئے سوالات پر دیے گئے جواب میں انہیں بعض خواتین کو پہچانتے وقت پریشانی کا شکار بھی دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.