کھیل

اسپورٹس بورڈ نے 44 کروڑ روپے واپس کردیے

اس حوالےسےذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس بی نےگزشتہ برس بھی بجٹ کی مکمل رقم خرچ نہیں کی

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 44 کروڑ روپےحکومت کوواپس کردیے،یہ رقم گزشتہ مالی سال میں ملنےوالی مکمل رقم اسپورٹس پرخرچ نہ ہوسکی۔ اس حوالےسےذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس بی نےگزشتہ برس بھی بجٹ کی مکمل رقم خرچ نہیں کی۔ ذرائع نےکہا کہ کئی فیڈریشن مکمل گرانٹس سےمحروم رہی ہیں۔ ادھرپاکستان بلیئرڈزاینڈ اسنوکرایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نےبین الصوبائی رابطےکی وزیرفہمیدہ مرزا کوخط لکھا۔  اپنےخط میں پی بی ایس اے کا کہنا تھا کہ کورونا کےباعث ایونٹ نہ ہوسکے،اس لیےفنڈزنہیں جمع کرسکے۔ اس میں کہا گیا کہ فنڈزنہ ہونےپرپلیئرزکوماہانہ وظیفہ بھی ادا نہیں کرسکے،سال 2020 کی اسپیشل گرانٹس کوجاری کروایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.