کھیل

ابوظبی کے موسم میں مشکل ضرورہوگی،شاداب خان کا اعتراف

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہاکہ پی ایس ایل 6کے دوران کراچی میں کارکردگی ماضی بن چکی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہاکہ پی ایس ایل 6کے دوران کراچی میں کارکردگی ماضی بن چکی، ابوظبی میں میچزایک نیا چیلنج ہیں،کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی،کنڈیشنز نئی اور ٹیموں کے کمبی نیشن بھی تبدیل ہوں گے، ہمیں اچھے متبادل مل گئے ہیں، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنا کمبی نیشن بنائیں گے،ایونٹ میں فتوحات کا سفرجاری رکھنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز، فل سالٹ اور لوئس گریگوری کی موجودگی میں پلیئنگ الیون متوازن تھی مگر ان کا خلا پْر کرنے کے لیے عثمان خواجہ جیسا تجربہ کار بیٹسمین میسر آگیا، آسٹریلوی کرکٹر اپنے جائے پیدائش کے شہر کی نمائندگی کیلیے پْرجوش ہیں،وہ ہماری فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتےہیں،کولن منروبھی ہیں، ابوظبی کی کنڈیشنزمیں ظفرگوہراچھا پرفارم کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی نے کم بیک پر بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے، وہ ٹیم کا حوصلہ جوان رہتے ہیں مگرمیں ان پر توقعات کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، پیسر کے ساتھ ٹیم میں شامل آصف علی، حسین طلعت اور فہیم اشرف نے بھی ماضی میں میچز جتوائے، وہ اب بھی بھرپور پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، غیر ملکی کرکٹرز کی دستیابی خوش آئند ہے مگر ہمارا انحصارملکی کرکٹرز پرہوگا۔

شاداب خان نے کہا کہ ابوظبی کے موسم میں مشکل ضرورہوگی مگرایک پروفیشنل کے طورپرگرمی یا سردی کی پرواہ کیے بغیرکھیلنا پڑتا ہے، ویسے بھی مشکلات تو تمام ٹیموں کے لیے ایک جیسی ہیں، اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پرفارم کرنا ہوگا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اس کیلیے تیار ہیں،ابوظبی میں اچھا ماحول اور بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قرنطینہ میں رہنے کے عادی ہوچکے ہیں، اس لیے کوئی خاص پریشانی نہیں،سب انفرادی ٹریننگ کر رہے ہیں، کمرے میں خود کو زیادہ سے زیادہ متحرک رکھنے کی کوشش ہوتی ہے تاکہ قرنطینہ ختم ہونے پر مہارت میں بہتری لانے کے لیے زیادہ کام کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.