کھیل

کرکٹ گراؤنڈ کی مانگ میں اضافہ،ابوظہبی حکومت پریشان

پاکستان اوربھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سےاپنی کرکٹ سرگرمیوں کیلیےیو اے ای کا رخ کررہے ہیں

کرکٹ گراؤنڈ کی مانگ میں اضافہ،ابوظہبی حکومت پریشان، کورونا وائرس کی وجہ سےپاکستان، بھارت اور آئی سی سی سب کی نگاہیں صحرائی وینیوزپرمرکوزہوگئیں، ستمبراکتوبرمیں گرین شرٹس نے وہاں افغانستان اورنیوزی لینڈ سےمحدود اوورزکی سیریزکھیلنی یے،بھارتی بورڈ اسی عرصےمیں وہاں پر آئی پی ایل فیز 2 منعقد کرنےکا فیصلہ کرچکا، اگرٹی 20 ورلڈ کہ یہاں منتقل ہوا توآئی سی سی تمام وینیوزکا کنٹرول یکم اکتوبرسےخود سنبھال لےگا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اوربھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ممالک اپنی کرکٹ سرگرمیوں کیلیے یو اے ای کا رخ کررہے ہیں، پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی میچز جون میں ابوظبی میں کھیلے جائیں گے، جس کیلیے کھلاڑیوں و دیگر اسٹاف وہاں پر ڈیرے ڈال رہے ہیں، پی ایس ایل کی وجہ سے گراؤنڈ کم سے کم 20 دنوں کیلیے مصروف رہے گا۔

یو اے ای کے کرکٹ حکام کو اصل پریشانی ستمبر اور اکتوبر کے حوالے سے ہے جب یہاں پر نہ صرف پاکستان آنٹرنیشنل کرکٹ کھیلے گا بلکہ بھارتی بورڈ آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کا فیز 2 یہاں منعقد کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے جبکہ بھارت میں صورتحال اگر بہتر نہیں ہوتی تو آئی سی سی بھی اپنا ٹی 20 ورلڈ کپ یہاں منتقل کرسکتا جوکہ اکتوبر کے وسط میں شیڈول ہے، افغانستان نے پاکستان سے اپنی 3 ون ڈے میچز کی ہوم سیریز ستمبر کے آغاز میں یواے ای میں کھیلنی ہے۔

اس کے بعد گرین شرٹس نے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے ستمبر اکتوبر میں نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنا ہے، بھارت 17 ستمبر سے اکتوبر کے وسط تک یو اے ای میں ہی آئی پی ایل کے باقی 31 میچز کھیلنا چاہتا ہے، سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی اپنے کسی بھی ایونٹ کے آغاز سے 15 روز قبل میزبان ملک کے وینیوز کا کنٹرول خود سنبھال لیتا ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ یواے ای منتقل ہوا تو آئی سی سی یکم اکتوبر سے یہاں کے وینیوز کا کنٹرول سنبھال لے گا، اس صورتحال نے امارات بورڈ کے حکام کو پریشان کردیا ہے، ان کیلیے ان سب ایونٹ کو ایک ہی وقت میں جگہ دینا ناممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.