کھیل

پی ایس ایل کھیلنےکی خواہش تھی مگر؟آسٹریلوی کرکٹر نےحقیقت بتادی

عثمان خواجہ نے کہاکہ میری ہمیشہ سے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش تھی

پی ایس ایل کھیلنےکی خواہش تھی مگر؟آسٹریلوی کرکٹر نےحقیقت بتادی، عثمان خواجہ نے کہاکہ میری ہمیشہ سے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش تھی مگر شیڈول آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ سے متصادم ہونے کی وجہ سے وقت نکالنے میں مشکل رہی،اس بار کورونا کی وجہ سے ملک میں مقابلے محدود ہوئے تو موقع بن گیا،میں پاکستان میں کھیلنا چاہتا تھا مگر بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے یہ خواہش پوری نہیں ہوسکے گی۔

بہرحال ابوظبی میں کھیلنے کیلیے پْرجوش ہوں اور اچھا پرفارم کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا،انشاء  اللہ آئندہ کبھی پاکستان میں کھیلنے کا موقع بھی مل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میری فیملی کراچی سے تعلق رکھتی ہے، والد ملازمت کے سلسلے میں اسلام آباد منتقل ہوئے، میری پیدائش بھی وہیں ہوئی،اس شہر کی ٹیم کیلیے کھیلنے کیلیے پْرجوش ہوں،آخری بار 2010میں بھائی کی شادی کیلیے پاکستان آیا تھا۔ایک سوال پر عثمان خواجہ نے کہا کہآسٹریلیا میں حالات کافی بہتر ہیں اور زیادہ کورونا کیسز نہیں،میں پہلی بار قرنطینہ کا تجربہ کرر رہا ہوں،ہر شخص کیلیے احتیاط کرنا ضروری ہے۔

پوری دنیا اسی انداز میں چل رہی ہے، ابوظبی میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مجھے گرمی اچھی لگتی ہے اس لیے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوگی،میں کوئنز لینڈ میں رہتا ہوں،وہاں بھی گرمی ہوتی ہے،درجہ حرارت زیادہ نہیں مگر حبس رہتا ہے، میں سعودی عرب میں بھی رہ چکا اور صحراؤں میں گرمی کی صورتحال سے آگاہ ہوں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میری کپتان شاداب خان سے زیادہ بات نہیں ہوسکی،ہم دونوں ہی قرنطینہ میں ہیں،وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں۔

بطورکپتان بھی خاصے میچور ہو گئے،انھوں نے کہاکہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف کھیلا ہوں، کبھی ان کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہیں ملا،قرنطینہ ختم ہو تو سینئرز اور جونیئرز کے ساتھ ملاقات کروں گا،مجھے مختلف مزاج کی حامل شخصیات سے ملنا اچھا لگتا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچز کی جھلکیاں ہی دیکھی ہیں،پاکستان اور آسٹریلیا میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے زیادہ میچز دیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔ یاد رہے کہ لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین  آسٹریلیا کی جانب سے 44 ٹیسٹ،40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.