کھیل

پی ایس ایل6، بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹوکولز تیار

پروٹوکول کی خلاف ورزی پر وارننگ ، سرزنش اور میچ فیس کاٹنے کی سزا دی جا سکے گی

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹوکولز تیار کرلیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہو سکے گا، ماسک نہ پہننا بڑی خلاف ورزی شمار ہو گی۔

‏کھلاڑیوں و دیگر اسٹاف کو بائیو ببل انٹیگریٹی مینجر (بی بی آئی ایم) کی جانب سے طلب کرنے پر علامات لازمی فراہم کرنا ہوں گی، مثبت رزلٹ یا علامات والے شخص سے ملنا سنگین غلطی ہو گی۔

ٹیسٹ کے نتائج کو بدلنے کے لیے کھائی جانے والی دوائی بڑی خلاف ورزی ہو گی ‏کسی بھی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر وارننگ ، سرزنش اور میچ فیس کاٹنے کی سزا دی جا سکے گی۔ پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی پر1 سے 5 میچز کی پابندی بھی لگائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.