کھیل

ماحور شہزاد کو اولمپکس کی انٹری مل گئی

پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ماحور شہزاد کو ٹوکیو اولمپکس میں انوی ٹیشنل پلیس مل گئی ہے اور وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

ماحور شہزاد کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی کوششوں سے انوی ٹیشنل پلیس کا موقع ملا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے ماحور شہزاد کو اولمپکس کے لیے جگہ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.