کھیل

پی ایس ایل 6: پہلا ٹکراؤ لاہورقلندرزاوراسلام آباد کےدرمیان ہوگا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کےبقیہ میچزکا آغازاسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرزکےمابین 9 جون کومقابلےسےہوگا

پی ایس ایل 6: پہلا ٹکراؤ لاہورقلندرزاوراسلام آباد کےدرمیان ہوگا، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کےبقیہ میچزکا آغازاسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرزکےمابین 9 جون کومقابلےسےہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں چھ ڈبل ہیڈرہوں گے،ان میں سےپانچ ابتدائی راؤنڈ کےدوران اورچھٹا 21 جون کوہوگا جب کوالیفائراورایلیمینیٹر 1 ایک ہی دن کھیلا جائےگا ۔ 9 جون کوچوتھی پوزیشن رکھنےوالی لاہورقلندرزتیسری پوزیشن پرآنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ سےٹکرائےگی جوٹورنامنٹ کا 15 واں میچ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق ابوظہبی میں میچزپاکستانی وقت کےمطابق رات 9 بجےشروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرزوالےروزپہلا میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام چھ بجےشروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات11 بجےشروع ہوگا۔ واضح رہےکہ بھارتی کریو کا دبئی میں دس روزکا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیرکا شکارہوا۔ اس سےقبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کریوکا سات روزقرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو 8 جون تک ایونٹ شروع ہونےکا امکان ہے۔ ابوظہبی کےشیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تمام میچ کھیلےجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.