کھیل

اعظم خان کرکٹ ٹیم میں شمولیت پرحیران رہ گئے

سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان قومی ٹیم میں اپنی شمولیت کی خبر سن کر حیران رہ گئے

نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے کہا ہے کہ میں ناشتہ کر رہا تھا، قومی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں معلوم ہوا تو حیران رہ گیا، یقین ہی نہیں آرہا تھا، والد معین خان سے ملا تو بڑا ہی جذباتی منظر تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے محنت کر رہا تھا مگر توقع نہیں تھی کہ اتنی جلدی قومی ٹیم میں انتخاب ہو جائے گا۔ میری اس کامیابی میں کوچ اعظم خان کا بہت ہاتھ ہے۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےمالک ندیم عمرنےبڑی سپورٹ کی،سرفرازاحمد نےمیری صلاحیتوں پراعتماد کرتےہوئےایک موزوں نمبرپربیٹنگ کا موقع دیا اوران کی حوصلہ افزائی کی بدولت پرفارمنس ہوئی۔ اعظم خان نےکہا کہ میرے سب سےبڑے ناقد والد معین خان ہیں،بہن بھائی بھی حوصلہ افزائی کےساتھ غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں جب کہ والدہ نے میرے لئے بڑی دعائیں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.