کھیل

ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ ملتان سے کراچی منتقل

پی سی بی نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ ملتان سے کراچی منتقل کردیا ہے

سخت گرمی کے باوجود 29 مئی سے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری تھا، اب 9جون سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں سرگرمیاں شروع ہوں گی، یہاں دونوں گراؤنڈز اور پچز پر جاری کام مکمل ہونے سے پلیئرز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سمیت دیگر انٹرنیشنل اسائنمنٹ کی تیاریوں میں سہولت ملے گی۔

کراچی میں کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سمیت تمام شرکا منگل کی صبح لاہور پہنچیں گے،جہاں سے شام کو کراچی روانگی ہوگی۔ ہیڈ کوچ قومی خواتین ٹیم ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ ملتان میں اچھا وقت گزرا جہاں بہترین سہولیات اور رہائش میسر تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.