کھیل

کرکٹرڈیوڈ ملر پشاورزلمی کے لئے کیا کریں گے؟

ڈیوڈ ملرنےکہاکہ پشاورزلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے بقیہ میچزکیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے

کرکٹرڈیوڈ ملر پشاورزلمی کے لئے کیا کریں گے؟ پاکستان سپرلیگ  کی ٹیم پشاورزلمی میں شامل جنوبی افریقی کرکٹرڈیوڈ ملرکا کہنا ہےکہ محدود وقت کے لئےآیا ہوں، کوشش ہےجتنا کھیلوں ٹیم کیلئےکردارادا کروں۔ آن لائن پریس کانفرنس کرتےہوئےڈیوڈ ملرنےکہاکہ پشاورزلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے بقیہ میچزکیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے۔ ڈیوڈ ملرکا کہنا تھا کہ ابو ظہبی میں پہلے کھیل چکا ہوں، یہاں کی کنڈیشنزکا اندازہ ہے،ٹیم کی ضروریات کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بار بار ببل میں رہنا کافی مشکل اور ذہنی طور پرتھکا دیتا ہے،کھلاڑیوں کو ذہنی صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج کردیا گیا ہے، میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق تمام میچز شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمینیٹرون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈر میچز رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.