کھیل

آزادی کا پروانہ ملتے ہی سرفراز احمد کہا پہنچ گئے؟

آزادی کا پروانہ ملتے ہی سرفراز احمد کہا پہنچ گئے؟ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

آزادی کا پروانہ ملتے ہی سرفراز احمد کہا پہنچ گئے؟ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے،رپورٹس کے مطابق

پی ایس ایل 6میں شرکت کیلیے 27مئی کو لاہوراورکراچی سے جانےوالی 2 چارٹرڈ پروازوں میں بیشترکرکٹرز،معاون اسٹاف ارکان اور پی سی بی آفیشلز ابوظبی پہنچ گئےتھے، 25افراد ویزا مسائل کی وجہ سےروانہ نہیں ہوسکےتھے،ان میں سے 16کوویزے جاری ہوئے مگرسفری دستاویزات نامکمل ہونےکی وجہ سےسرفرازاحمد سمیت 11افرادکوایئرپورٹ سےواپس آنا پڑا، بعد ازاں 12کی رخصتی ہوئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان سرفرازاحمد یکم جون کوابوظبی پہنچ گئےتھے۔

گذشتہ روز ان کا قرنطینہ مکمل ہوگیا، آخری کورونا ٹیسٹ بھی کلیئر ہونے پر سرفراز احمد کو اسکواڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی،وکٹ کیپر بیٹسمین بھی کھیلنے کی آزادی ملتے ہی کوئی وقت ضائع کرنے کے بجائے پریکٹس میچ میں شرکت کیلیے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

دریں اثناء ایونٹ میں شرکت کیلیے مزید 4 کھلاڑیوں کو یو اے ای کا ویزہ جاری کردیا گیا، ان میں عمر امین، حماد اعظم، خالد عثمان اور آصف آفریدی شامل ہیں۔ چاروں کرکٹرز کو پہلی دستیاب فلائیٹ سے ابوظبی پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، اب صرف ایک کرکٹر عمران رندھاوا کا ویزہ تاحال جاری نہیں ہوا،ملتے ہی روانگی کا انتظام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ تاخیر سے پہنچنے والے کھلاڑی اور آفیشلز قرنطینہ کی مدت پوری ہونے پر اپنے اسکواڈز کو جوائن کرسکیں گے،پی ایس ایل کا آغاز بدھ کو ہوجائے گا،اگر چاروں کھلاڑی  1،2روز میں بھی ابوظبی روانہ ہوجاتے ہیں تو ایونٹ کے پہلے ہفتے میں سلیکشن کیلیے اپنی ٹیموں کو دستیاب ہونے کے بجائے الگ الگ کمروں میں وقت گزارتے ہوئے میچ ٹی وی پر دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.