کھیل

پی ایس ایل کا التوا،لاہورقلندرز کےکپتان کا اہم بیان سامنے آگیا

سہیل اخترکا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کےالتوا سےمومینٹم پرخاص فرق نہیں پڑے گا

پی ایس ایل کا التوا،لاہورقلندرزکےکپتان کا اہم بیان سامنے آگیا، کپتان لاہورقلندرزسہیل اخترکا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کےالتوا سےمومینٹم پرخاص فرق نہیں پڑے گا۔ سہیل اخترنےآن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ بین ڈنک کوزیادہ چوٹ نہیں لگی تھی وہ فٹ ہیں،ابوظہبی میں میری اورلاہورقلندرزکی پرفارمنس اچھی رہی ہے،کمبینیشن مختلف ہےلیکن کھلاڑی بہت اچھےہیں تبدیلیوں سےفرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں ٹریننگ کا اچھا موقع ملا ہےاوراکٹھےہونےسےفائدہ ہوا ہے، ڈیوڈ ویسا کی کمی پوری نہیں کرسکتےانہوں نےشاندار پرفارمنسزدی ہیں ،جیمزفولکنرسےامید ہےکہ وہ ڈیوڈ ویسا کی کمی پوری کریں گے۔ سہیل اخترنےکہا کہ ماضی بھلا چکے،ہماری حال کی پرفارمنسزاچھی ہیں، اسےمزید اچھا کریں گے،شاہین آفریدی کوجہاں ضرورت ہوئی توضرورآرام دیں گے۔

کپتان لاہورقلندرزنےکہا کہ موسم پرکوئی پلان نہیں کرسکتےجوسہولیات دی جا رہی ہیں اس سےفائدہ اٹھائیں گے،آسٹریلین کھلاڑیوں کو شروع میں مسئلہ ہوا لیکن اب وہ عادی ہوگئےہیں، ٹاس کا رول اہم ہوگا کیونکہ اوس دونوں ٹیموں کےلیے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.