کھیل

پاک،انگلینڈکرکٹ سیریزکیوں نہیں دکھائی جائےگی؟

سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کےساتھ معاہدے کی درخواست کومنظورنہیں کیاگیا

پاک،انگلینڈکرکٹ سیریزکیوں نہیں دکھائی جائےگی؟، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئےفواد چوہدری نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی نےاسٹاراورایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کےساتھ معاہدے کی درخواست کومنظورنہیں کیاگیا ہے، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمنپیوں کے پاس ہیں، اس وجہ سے پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی البتہ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقیناً نقصان ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز  8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.