کھیل

لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ  6 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔لاہور قلندرز کو اننگز کے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ قلندرز کے بلے باز راشد خان نے دباو میں آئے بغیر بہترین بلے بازی کی اور ٹیم کو میچ میں فتح دلا دی۔لاہورقلندرز کے سہیل اختر 40 اور محمد حفیظ نے 27 رنز بنائے۔اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست آ گئی ہے۔

بہترین کارکردگی پر لاہور قلندرز کے راشد خان مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.