کھیل

عمادوسیم سے مقابلہ ،محمد نواز نے بڑا اعلان کردیا

آل راؤنڈرمحمد نواز نےکہا ہےکہ عماد وسیم سےمقابلےکےبجائےاپنی کارکردگی میں بہتری لانا چاہتا ہوں

عمادوسیم سے مقابلہ ،محمد نواز نے بڑا اعلان کردیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےآل راؤنڈرمحمد نوازنےکہا ہےکہ کراچی میں منعقدہ میچزکےدوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی کارکردگی توقعات کےمطابق نہیں رہی، اب ایک نیاآغازہے، ہمیں 5 میں سے 4 میچزمیں لازمی فتح درکارہوگی،مجھے یقین ہےکہ ابوظبی کی کنڈیشنزمیں ٹیم بہترپرفارم کرنےمیں کامیاب رہے گی، جیت میں اسپنرزکا اہم کردارہوگا۔ انھوں نےکہاکہ اوس سےکارکردگی پرفرق پڑسکتا ہے، بیٹنگ سائیڈ کوفائدہ ہوگا لیکن بطورپروفیشنل کرکٹرہمیں یہ معلوم ہےکہ ان حالات میں کس طرح عمدہ بولنگ کی جاسکتی ہے۔

محمد نواز نے کہا کہ میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کھیل رہا ہوں،ان کی ہمیشہ سپورٹ حاصل رہی،وہ سب کا حوصلہ بلند رکھتے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابوظبی میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فائدہ ہوگا، انھوں نے اعظم خان کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.