کھیل

پی ایس ایل 6 :کی جیت کس کی ہوگی؟ آفریدی نےبتادیا

کرکٹرشاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 میں ’کرکٹ‘ کی جیت ہوگی۔

پی ایس ایل 6 :کی جیت کس کی ہوگی؟ آفریدی نےبتادیا،  انجری کے باعث پاکستان سُپرلیگ کے سیزن 6 سے باہر ہونے والے کرکٹرشاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 میں ’کرکٹ‘ کی جیت ہوگی۔ سابق کپتان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، ایک سوال میں شاہد آفریدی سے ان کے مداح نے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے رائے مانگی کہ ’لالہ پی ایس ایل 6 کون جیتے گا؟‘

شاہد آفریدی نے جواب میں صرف ’کرکٹ‘ لکھا جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ پی ایس ایل جو بھی جیتے، جیت آخر میں کرکٹ کی ہی ہوگی۔ اسی سوال و جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلوی کرکٹر گلین مک گراتھ کو اپنے کرکٹ کیرئیر کا مشکل ترین بولر قرار دے دیا۔

ایک صارف نے کرکٹر سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کی ایم آر آئی ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہوجاتی ہے۔

ایک جواب میں انہوں نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی ’بیک بون‘ یعنی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ گراؤنڈ میں اپنے مداحوں کو مِس کررہے ہیں۔

ہردلعزیز کرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اگلا پی ایس ایل ضرور کھیلیں گے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اہلیہ کو  اپنی کُل کائنات کہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.