کھیل

عبدالرزاق تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر،شعیب اختر نےفیصلہ سنا دیا

راولپنڈی ایکسپریس کےنام سےمشہورسابق فاسٹ بولرشعیب اخترنے عبدالرزاق کوپاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈرقراردے دیا

عبدالرزاق تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر،شعیب اختر نےفیصلہ سنا دیا، راولپنڈی ایکسپریس کےنام سےمشہورسابق فاسٹ بولرشعیب اخترنے عبدالرزاق کوپاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈرقراردے دیا۔ گزشتہ روزشعیب اخترنےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنےمداحوں کے لیے سوال وجواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دُنیا بھرمیں موجود شعیب اخترکےمداحوں نےاُن سے مختلف سوالات کیے۔

شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیدیا

سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اخترسے پوچھا کہ ’پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈرکون ہے؟‘ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے سابق کرکٹرعبدالرزاق کی یادگارتصویرشیئرکی۔ شعیب اخترنے عبدالرزاق کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’عبدالرزاق پاکستان کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔‘

واضح رہے کہ عبدالرزاق 2 دسمبر 1979 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 5 نومبر 1999کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف کیا اور 2006 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

عبدالرزاق نے ون ڈے کریئر کا آغاز یکم نومبر 1996 کو لاہور میں زمباوے کے خلاف کیا اورآخری ون ڈے میچ 18نومبر2011 کو دبئی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے متعدد بار عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.