کھیل

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 12 رنز سے پچھاڑ دیا

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چھٹے ایڈیشن کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے دوران کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے رئیلی روسو 44 اور صہیب مقصود 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد رضوان 29 اور شیمرون ہیٹمائر 7 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے پریرا نے 2 اور وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ 177 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز کی ناٹ آٹ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہیں دلواسکے۔ دیگر بلے بازوں میں والٹن نے 35، مارٹن گپٹل اور نجیب اللہ زدران نے 11،11 رنز بنائے جب کہ قاسم اکرم نے 10 رنز اور کپتان عماد وسیم اور تھیسارا پریرا صفر پر آٹ ہوئے۔ ملتان کی جانب سے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کنگز کے 2 کھلاڑی رن آٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.