کھیل

حسن علی کی مشکلات کیا ہیں؟ اہم راز سے پردہ اُٹھ گیا

رپی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنےوالےحسن علی کا کہنا ہےکہ ان کےآج کل سخت دن ہیں

حسن علی کی مشکلات کیا ہیں؟ اہم راز سے پردہ اُٹھ گیا، قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولراورپی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنےوالےحسن علی کا کہنا ہےکہ ان کےآج کل سخت دن ہیں لیکن اہلیہ ان کا بھرپورساتھ دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں انہوں نےاہلیہ کی بھرپورحمایت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل ایک خاندانی مسئلے میں بُری طرح الجھے ہوئے ہیں لیکن اہلیہ اس مسئلے کے حل کیلئے بہت ساتھ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں کا بھی ان کے نجی معاملات کا احترام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی کی پی ایس ایل ادھورا چھوڑنے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد میں واپسی کا اعلان کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.