کھیل

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کےدورہ سری لنکا پرسوال اُٹھنےلگے

پاکستان اورسری لنکا ویمن کرکٹ سیریز رواں ماہ میں تجویز کی گئی تھی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کےدورہ سری لنکا پرسوال اُٹھنےلگے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کو حتمی شکل نہ دی جاسکی، سری لنکن کرکٹ نے حکومتی ہدایت پر سیریز مؤخر کرنے کا کہہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسری لنکا ویمن کرکٹ سیریز رواں ماہ میں تجویز کی گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بورڈ کے ساتھ سیریز کی بات چیت شروع کر دی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورے کو رواں ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، پی سی بی دوسرے بورڈ کی منظوری کے بعد دورے کے جلد اعلان کے لیے پر امید ہے۔ دورے کی منظوری کی صورت میں ویمن ٹیم اس ماہ کے آخر میں دورہ کرے گی،  دورے میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.