کھیل

آج چاروں ٹیمیں فائنل میں جانے کے لئے ٹکرائیں گی

آج چاروں ٹیمیں فائنل میں جانے کے لئے ٹکرائیں گی،دو ٹیموں کی پی ایس 6 سے چھٹی ہوجائے گی

آج چاروں ٹیمیں فائنل میں جانے کے لئے ٹکرائیں گی،دو ٹیموں کی پی ایس 6 سے چھٹی ہوجائے گی، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 میں آج ایک کوالیفائراورایک ایلی منیٹرمیچ کھیلا جائےگا۔ 4 ٹیموں میں سےآج ایک ٹیم فائنل میں اورایک گھر جائے گی جبکہ دوٹیموں کوایک آخری موقع حاصل ہوجائےگا۔ کوالیفائرمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانزسے ہوگا جبکہ ایلی منیٹرمیچ میں پشاورزلمی اورکراچی کنگزٹکرائیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانزکےدرمیان ہونے والا میچ شام 6 بجےشروع ہوگا، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ میچ ہارنےوالی ٹیم کےلئےایک چانس اورموجود ہوگا۔ ہارنےوالی ٹیم کا مقابلہ ایلی منیٹرجیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ایلی منیٹر رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے پاس غلطی کی مزید گنجائش نہیں ہے۔ ہارنے والی ٹیم گھر جائیگی۔ جبکہ فاتح ٹیم کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم سے منگل کو فائنل میں پہنچے کے لئے میچ کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.