کھیل

شاہنوازدھانی نےمتاثرنسابق ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کا اعتراف

اظہرعلی نےکہا کہ شاہنوازدھانی نےمتاثرکیا،صہیب مقصود نےایک بارپھراچھا کھیلنا شروع کردیا ہے

شاہنوازدھانی نےمتاثرنسابق ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کا اعتراف، ٹیسٹ کرکٹراورسابق کپتان اظہرعلی نےکہا ہےکہ مجھےشاہنوازدھانی نےمتاثرکیا ہے۔ لاہورمیں میڈیا سےگفتگومیں اظہرعلی نےکہا کہ شاہنوازدھانی نےمتاثرکیا،صہیب مقصود نےایک بارپھراچھا کھیلنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ گراس روٹ لیول پرمواقع ملنےچاہئیں اسی وجہ سےنچلی سطح پرٹورنامنٹ کروایا۔ سابق کپتان نےمزید کہا کہ این ایچ پی سی میں کیمپ شاندارجا رہا ہےدورہ ویسٹ انڈیزکےلیےتیاری ہو رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزمیں گرم موسم ہوگا،اس لیےوہاں کی کنڈیشنزکےمطابق ٹریننگ ہورہی ہے۔

اظہرعلی نےیہ بھی کہا کہ پی ایس ایل سےانجوائےکررہا ہوں،لاہورقلندرزکی ٹیم اچھی تھی اچانک پرفارمنس خراب ہوگئی۔ انہوں نےکہا کہ لاہوریوں کولاہورقلندرزکی پرفارمنس کا افسوس ہوگا، سب ٹیمیں ہماری ہیں پلےآف میں اچھا مقابلہ ہوگا ۔ ٹیسٹ کرکٹرکا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اوربھارت کی ٹیمیں اچھی ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں لگتا ہےبارش جیت جائےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.