کھیل

کرکٹر حسن علی کا اپنے والد کو خراج تحسین

اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑی حسن علی نے والد کےہمراہ تصویرشیئرکردی

کرکٹرحسن علی کا اپنےوالد کوخراج تحسین، قومی کرکٹر،پاکستان سپرلیگ کےچھٹےسیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑی حسن علی نے والد کےہمراہ تصویرشیئرکردی۔ گزشتہ روزدنیا بھرمیں فادرزڈے منایا گیا۔ ورلڈ فادرزڈے کی مناسبت سےہرعام وخاص،فنکار،اداکاراور کھلاڑیوں سمیت دنیا کےہرشعبےسےتعلق رکھنےوالےافراد نےاپنےوالد سےمحبت اوراُن سےعقیدت کا اظہارکیا ۔

پاکستان کے ہر دلعزیز کھلاڑی، شائقین کے دلوں کی دھڑکن حسن علی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے والد کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ حسن علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’فادرز ڈے مبارک ہو ابو جان، اچھے برے وقت میں ہمارے ساتھ ہمیشہ رہنے کے لیے شکریہ، اللّٰہ آپ کو لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائے، آمین۔‘

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.