کھیل

ٹوکیو اولمپکس میں کتنے پاکستانی کھلاڑی شریک ہوں گے؟ تفصیل سامنے آگئی

10 پاکستانی کھلاڑی6 مختلف کھیلوں شوٹنگ، سوئمنگ، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ اور جوڈو میں ملک کی نمائندگی کریں گے

ٹوکیو اولمپکس میں کتنے پاکستانی کھلاڑی شریک ہوں گے؟ تفصیل سامنے آگئی جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہونے والے پاکستانی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 10 پاکستانی کھلاڑی6 مختلف کھیلوں شوٹنگ، سوئمنگ، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ اور جوڈو میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق شوٹنگ میں جی ایم بشیر، خلیل اختر اور گلفام جوزف ایکشن میں ہوں گے۔ سوئمنگ میں بسمہ خان اور حسیب طارق پاکستان کی نمائندگی کریں گی، بیڈ منٹن میں ماحور شہزاد، ایتھلیٹکس ایونٹ میں ارشد ندیم اور نجمہ پروین حصہ لیں گی، ویٹ لفٹنگ میں طلحہ طالب اور جوڈو میں شاہ حسین شاہ ملک کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.