کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان

پی سی بی نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا۔

کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوارآمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورتمام کٹیگریزکے لیے یکساں میچ فیس مقررکی گئی ہے۔ بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اورشاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل، اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخرزمان ، فواد عالم ، شاداب خان اوریاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل، عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اورسرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنوازدہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

کٹیگری اے کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورکسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

کٹیگری بی کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا، کٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.