کھیل

میسی کی ارجنٹائن سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کوپا امریکا کےکوارٹرفائنل میں ارجنٹینا اورایکواڈور کےدرمیان اچھا مقابلہ ہوا

ارجنٹینا نےایکواڈورکوکوپا امریکا 2021 کےکوارٹرفائنل میں آؤٹ کلاس کردیا،میسی کی ٹیم نے 3 گول کی فتح کےساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کولمبیا بھی یوروگوائےکوپنالٹی شوٹ آؤٹ پرہراکرفائنل فورمیں پہنچ گیا۔ کوپا امریکا کےکوارٹرفائنل میں ارجنٹینا اورایکواڈور کےدرمیان اچھا مقابلہ ہوا۔

سابق عالمی چیمپین ارجنٹینا کو برتری حاصل کرنے کے لیے 40 منٹ انتظار کرنا پڑا، دوسرے ہاف میں بھی ایکواڈور نے شاندار دفاع کیا، لیکن 84ویں منٹ میں La Martínez نے ارجنٹینا کی برتری ڈبل کر دی۔ پھر انجری ٹائم میں ملنے والی فری کک کو لیونل میسی نے خوبصورت کک کے ذریعے گول میں بدل دیا، تین صفر کی فتح کے ساتھ ارجینٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

دوسری جانب کولمبیا اوریوروگوائےکےدرمیان کھیلا گیا کوارٹرفائنل بھی انتہائی دلچسپ رہا۔ پورے میچ میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پرہوا، جس میں کولمبیا نے 2-4 سےکامیابی حاصل کی۔ ایونٹ کےپہلےسیمی فائنل میں منگل کوبرازیل اورپیرو مد مقابل ہوں گی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنیٹیا کا مقابلہ کولمبیا سے بدھ کوہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.