کھیل

وسیم اکرم آخری بار اپنی بیٹی سے کب ملے تھے؟شنیرا نے بتادیا

سوئنگ کےسُلطان وسیم اکرم اوران کی بیٹی عائلہ اکرم کوملے 10ماہ سےزائد کا عرصہ گزرگیا

وسیم اکرم آخری بار اپنی بیٹی سے کب ملے تھے؟شنیرا نے بتادیا، قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان،سوئنگ کےسُلطان وسیم اکرم اوران کی بیٹی عائلہ اکرم کوملے 10ماہ سےزائد کا عرصہ گزرگیا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نےفوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پروسیم اکرم اوربیٹی عائلہ اکرم کی ایک تصویرشیئرکی ہے، جس میں وسیم اکرم اپنی بیٹی کوکندھوں پراٹھائےہوئےنظرآرہے ہیں۔ شنیرا نےیہ تصویرشیئرکرتےہوئے لکھا ہےکہ ’میں نےان دونوں کو کیسےبتایا ہوگا کہ پچھلےسال یہ تصویرلینےکےکچھ عرصہ بعد ہی وہ 10 ماہ سےزائد کےلیےالگ ہوجائیں گے۔‘

انہوں نےشوہراوربیٹی کی آخری ملاقات کےبارے میں بات کرتےہوئےلکھا کہ ’آخری بارجب اُن کی بیٹی نےاپنےبابا کوگلےلگایا تھا تووہ 5 سال کی تھی اوراب صرف 5 ماہ کےبعد 7 سال کی ہوجائےگی،اُنہوں نےاسکول کا نصف سال مکمل کرلیا ہے، قد بھی بڑھ گیا ہے،پڑھنا لکھنا سیکھا ہے، 5 دانت ٹوٹ گئے،ان کی بیٹی کویہ بھی معلوم ہےکہ وہ دوخوبصورت ممالک کا ملاپ ہے،جس نےناصرف انگریزی، اردواورچینی زبان میں (I love you daddy) کےالفاظ بول سکتی ہیں بلکہ ان کی ہجےبھی کرسکتی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’والدین جو اپنے بچوں کی بہتری کے لیے سوچتے اورکرتے ہیں انتہائی جذباتی ہوتا ہے۔‘ واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013ء میں آسٹریلوی نژاد خاتون شنیرا سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.