کھیل

یونس خان کا جانا افسوس ناک؟ وقاریونس نے دل کی بات کہہ دی

یونس خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دورے سے پہلےیونس خان کا جانا افسوس ناک ہے

یونس خان کا جانا افسوس ناک؟ وقاریونس نے دل کی بات کہہ دی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہےکہ محمد عامراورچیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی ملاقات کا مجھےعلم نہیں،عامرکے بارے میں بہت باتیں ہوگئیں،اگروہ کھیلنا ہی نہیں چاہتےتوکیا کریں۔ وقاریونس نےورچوئیل پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ وسیم خان ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ہیں وہ کسی سےبھی مل سکتےہیں،  یہ پاکستان کی کرکٹ ہے،کسی فرنچائیزکی کرکٹ نہیں۔

انہوں نے یونس خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دورے سے پہلےیونس خان کا جانا افسوس ناک ہے، یونس نےبورڈ سے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا ہے، یونس خان بیٹسمینوں کے ساتھ اچھا کام کر رہے تھے۔ وقار یونس نے کہا کہ بارش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کی آئیڈیل تیاری نہیں ہوئی، یہ کوئی عذر پیش نہیں کر رہا لیکن تیاری متاثر ضرور ہوئی ہے۔

قومی کھلاڑیوں اور اُن کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے وقار یونس  نے کہا کہ حارث سہیل کے ساتھ بدقسمتی رہی ہے،  وہ مکمل فٹ آئے تھے امید ہے بہتر ہوجائیں گے، حارث فٹ اور فارم میں ہوتے ہیں اسی وجہ سے سلیکٹ بھی ہوجاتے ہیں۔  وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے بالنگ اٹیک سے مطمئن ہوں، یو اے ای میں تمام کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بالرنہیں تو یہ بری بات نہیں،  میرے نزدیک رینکنگ نہیں پاکستان کی جیت اہم ہے،  اگرپاکستان ٹیم کی رینکنگ اوپرجارہی ہےتو یہ سب سے اچھی بات ہے۔  بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان پچھلی چار پانچ سیریز جیتا ہے، پچھلی دو تین سیریز میں پاکستانی بالرز نے اچھی پرفارمنس دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی بہت اچھی پرفارمنس دے رہا ہے، شاہنواز دھانی ٹیسٹ ٹیم میں ہے اور مستقبل کے پلان کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.