کھیل

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز، انگلینڈ کی پوری ٹیم تبدیل

انگلینڈ اسکواڈ کے 7 ارکان کے کورونا کےشکارہونےکےباعث انگلینڈ بورڈ نےنئی ٹیم کا اعلان کردیا ہے

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز، انگلینڈ کی پوری ٹیم تبدیل،پاک انگلینڈ ون ڈے سیریزسےقبل انگلینڈ اسکواڈ کے 7 ارکان کےکورونا کےشکارہونےکےباعث انگلینڈ بورڈ نےنئی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارکوئی ٹیم پوری تبدیل ہوئی ہے۔ انگلش بورڈ کی جانب سےاعلان کردہ اسکواڈ میں بین اسٹوکس کوکپتان مقررکیا گیا ہےجبکہ ٹیم کےدیگرکھلاڑیوں میں جیک بال، ڈینی برکس،زیک کرولی،بریڈن کارس،بین ڈکیٹ،لیوس گریگری شامل ہیں۔ جمعرات سے پاکستان کیخلاف کھیلی جانےوالی ون ڈے سیریزکیلئےانگلش ٹیم میں ٹام ہیلم ،ول جیکس،ڈین لورینس،ثاقب محمود نےبھی جگہ بنا لی ہے۔

ان کے علاوہ ڈیوڈ ملان، کریگ اورڈن، میٹ پارکنسن، ڈیوڈ پائن، فل سالٹ، جیمز ونس بھی انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ بین اسٹوکس عرصے بعد بطور کپتان ٹیم میں واپس آئیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ ہم اس صورتحال کیلئے پہلے سے تیار تھے کیونکہ کورونا کا ڈیلٹا ویرئنٹ تیزی سے پھیل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نئے اسکواڈ کیلئے تیزی سے کام کیا ، اور ای سی بی بین اسٹوکس کا مشکور ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے واپسی کے لیے حامی بھری۔

یاد رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم سے سیریزمیں شامل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کےکورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ ای سی بی کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی اور 4 مینجمنٹ ارکان کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئےہیں، حکومتی قوانین کےمطابق کورونا مثبت آنےوالےقرنطینہ کریں گےجبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےباقی ارکان کوبھی آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیموں کےدرمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کوکھیلا جائےگا۔ انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کوانگلینڈ میں 3 ون ڈے کھیلنےہیں جو 8 ،10 اور 13 جولائی کو کھیلےجائیں گے،انگلینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کوہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.