کھیل

اولمپین نوید عالم بلڈ کینسر کا شکار: علاج کے لئے مسیحا کی تلاش

 ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم بلڈ کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان میں اس مرض کی تشخیص شوکت خائم اسپتال میں ہوئی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو اولمپین نوید کو ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے۔نوید عالم کے صاحبزادے حسان نوید عالم نے بتایا ہے کہ بابا کی ابھی طبیعت کچھ بہتر ہے اور انہیں آئندہ ہفتے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کا پھر علاج شروع ہو گا۔

حسان نوید عالم نے کہا کہ ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ابتدائی تخمینہ تقریباً 40 لاکھ روپے بتایا ہے جو ہماری استطاعت سے بہت زیادہ ہے۔ حسان نوید عالم کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بابا کا علاج کرانے میں مدد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.