کھیل

حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز حارث سہیل ہم اسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق حارث سہیل کا ایم آر آئی اسکین بدھ کو ہوا جس سے پتہ چلا کہ وہ گریڈ تھری انجری کا شکار ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے حارث سہیل کو 4 ہفتے کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔

حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث سہیل وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب پروگرام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.