کھیل

پہلا ون ڈے‘ انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

گراؤنڈ بہت اچھا ہے،یہاں کھیلنے میں مزہ آتا ہے،سیریز میں اچھا مقابلہ ہو گا: قومی کپتان بابر کی ٹاس کے بعد غیر رسمی گفتگو

پہلا ون ڈے‘ انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت‘ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان3میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان،بابر اعظم،محمد رضوان،سعود شکیل،صہیب مقصود، شاداب خان،فہیم اشرف،حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بابر اعظم کا ٹاس کے بعد بات کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ گراؤنڈ بہت اچھا ہے،یہاں کھیلنے میں مزہ آتا ہے،سیریز میں اچھا مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.