کھیل

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منو سواہنے کو عہدے سے فارغ کیوں کیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

منو سواہنے کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعدکیا گیا ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے چیف ایگزیکٹو منو سواہنے کو فوری طور پر عہدے سے کیوں فارغ کیا گیا اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ منو سواہنے کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعدکیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق منو سواہنے پر لوگوں سیخراب رویے سے پیش آنے کے الزامات عائد تھے جس پر آئی سی سی بورڈ نے انہیں رواں سال مارچ میں چھٹی پر بھی بھیجا تھا، یہ الزامات پرائس واٹر ہاس کوپرز (ڈبلیو پی سی) نامی آڈٹ فرم کی جانب سے اندرونی جائزے کے بعد سامنے آئے تھے۔ اس معاملے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اورآئی سی سی کمیٹی برائے انسانی وسائل کے رکن ایان واٹمور نے پی ڈبلیو سی کی رپورٹ مطالعہ کرنے کے بعد دیگر ارکان بورڈ کو منو سواہنے کوفوری طور پر معطل کرنے کی تجویز دی تھی جس پر آئی سی سی بورڈ نے آج فیصلہ سنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.