کھیل

عمراکمل نے آٹو گراف لینے والے برطانوی مداح کو تھانے پہنچا دیا

پولیس ذرائع کے مطابق ایک برطانوی شہری سمیت 4 افراد کرکٹر کی رہائش گاہ پر آئے تو تکرار  ہوگئ

عمراکمل نے آٹو گراف لینے والے برطانوی مداح کو تھانے پہنچا دیا،پولیس ذرائع کےمطابق ایک برطانوی شہری سمیت 4 افراد کرکٹرکی رہائش گاہ پرآئےتوتکرارہوگئی،عمراکمل نے 15 پرکال کردی جس پر پولیس مداحوں کوگرفتارکرکےتھانےلےگئی،معلوم ہوا ہےکہ ڈیفنس فیز 5 میں مقیم عمراکمل کےپڑوس کےایک گھرمیں برطانوی شہری مہمان تھا،کرکٹرکی رہائش قریب ہونےکا معلوم ہوا تواس نےکہا کہ میں عمراکمل کا پرستاراورآٹوگراف لینا چاہتا ہوں لہذا صبح 9بجےکےقریب عمر اکمل کی رہائش گاہ پرگئےتوتکرارہوگئی۔

دوسری جانب  مخالف پارٹی نےبھی عمراکمل کےخلاف درخواست جمع کروا دی ہےجس میں کہا گیا ہےکہ عمراکمل کےپڑوسی ابراہیم کے گھرآئےتھے،آٹوگراف اورسیلفی کیلیےکہا توانہوں نےگالم گلوچ شروع کردی،عمراکمل نےاپنےملازمین کےساتھ مل کرتشدد کا نشانہ بنایا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.