کھیل

سابق بھارتی کرکٹرہربجھن سنگھ کےہاں بیٹےکی پیدائش

ہربجھن سنگھ نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیےگئےاپنےپیغام میں اطلاع دی

سابق بھارتی کرکٹرہربجھن سنگھ کےہاں بیٹےکی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع اُنہوں نےاپنےسوشل میڈیا پیغام کےذریعےدی ہے۔ ہربجھن سنگھ نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیےگئےاپنےپیغام میں بتایا کہ ’اُن کےہاں بیٹےکی پیدائش ہوئی ہے۔‘ سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ ’ننھے ہاتھوں نے ہمیں تھام لیا اور ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دیا ہے۔‘ اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم خُدا کے بہت شکرگزار ہیں کہ اُس نے ہمیں بیٹے جیسے خاص تحفے سے نوازا۔‘

ہربجھن سنگھ نے بتایا کہ ’اُن کی اہلیہ گیتا اور اُن کا نومولود بیٹا بالکل ٹھیک ہیں۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ مداحوں اور دوستوں کے محبت بھرے پیغامات اور نیک خواہشات کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘ سابق بھارتی کرکٹر کے ٹوئٹ پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح اُنہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہربجھن سنگھ سال 2015 میں گیتا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اُن کی پہلی بیٹی کی پیدائش سال 2016 میں ہوئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.