کھیل

ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اوراُن کےبیٹےکی تصویرمنظرعام پرآگئی

شعیب ملک کی اہلیہ اورمعروف بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اوراُن کےبیٹےاذہان مرزا ملک کی لندن سے تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی

ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اوراُن کےبیٹےکی تصویرمنظرعام پرآگئی، قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اورمعروف بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اوراُن کےبیٹےاذہان مرزا ملک کی لندن سے تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ثانیہ مرزا نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پراپنےبیٹےاذہان کےہمراہ ایک نئی تصویرشیئرکی۔ انسٹاگرام پرشیئرکی گئی تصویرمیں ثانیہ اوراذان مرزا ملک بہت خوش نظرآرہےہیں جبکہ دونوں نےایک جیسےجوتےپہنےہوئےہیں۔ ثانیہ مرزا نےتصویرشیئرکرتےہوئےکیپشن میں لکھا کہ ’میچنگ اورجیت۔‘

خیال رہےکہ ثانیہ مرزا اس وقت تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنےکےلیےبرطانیہ کہ شہرلندن میں موجود ہیں جہاں ان کا ننھا بیٹا اذہان بھی ان کےہمراہ ہے۔ یاد رہےکہ شعیب ملک اورثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کےبندھن میں بندھےتھے۔ اُن کی شادی بھارت کےشہرحیدرآباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کےنواحی علاقےسیالکوٹ میں ہوا تھا۔ کھیلوں کی دُنیا کےاس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.