کھیل

قومی باؤلرز نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو ٹھکانے لگا دیا

انگلینڈ نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے 30 اوورزکےبعد سات وکٹوں کےنقصان پر 175رنزبنالیےہیں

قومی باؤلرز نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو ٹھکانے لگا دیا، دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے 30 اوورزکےبعد سات وکٹوں کےنقصان پر 175رنزبنالیےہیں۔  اس وقت کریزپر لیوس گریگری11 اوربرائیڈن کارزپانچ رنزبناکرکریزپرموجود ہیں۔ پاکستان نےدوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس جیت کرانگلینڈ کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی تھی۔انگلینڈ کی پہلی دووکٹیں 22 کےمجموعی سکورپرگرگئیں تاہم اس کےبعد جیمزوینس اورفل سالٹ نےٹیم کےسکورمیں تیزی سےاضافہ کیا۔ فل سالٹ نے 60 رنزکی اننگز کھیلی۔ان کی وکٹ سعود شکیل نےحاصل کی ۔ فل سالٹ کے آؤٹ ہونےکےبعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفےوقفےسےگرتی رہیں۔ جیمزوینس 56 رنزبناکرآؤٹ ہوئےان کی وکٹ شاداب خان نےحاصل کی۔ بین سٹوکس 22،سمپسن 17اوراوورٹن بغیرکوئی رنزبنائےآؤٹ ہوئے۔ بین سٹوکس،سمپسن اوراوورٹن کی وکٹیں حسن علی نےحاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو نو وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پہلے ون ڈے میچ کی پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہ کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.