کھیل

دوسرا ون ڈے، انگلش ٹیم کا پاکستان کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف

پاکستانی حسن علی نے 5 اور حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جار ی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 60 اور جیمز ونس نے 56 رنزبنائے جب کہ کپتان بین اسٹوکس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ بریڈن کرسن نے 31، گریگوری نے 40 رنز اور اورٹن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی نے 5 وکٹیں اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.