کھیل

شبیر اقبال نے سی این ایس گالف چیمپئن شپ جیت لی

چیف آف دی  نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ گالفر شبیر اقبال نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لی۔

کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ انتہائی سنسنی خیز رہا، شبیر اقبال اور احمد بیگ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

18ویں ہول پر دونوں گالفرز کی بال مشکل کنڈیشن پر جا گریں لیکن شبیر اقبال کا تجربہ کام کر گیا اور انھوں نے محتاط انداز میں بال کو کلیئر کرکے ہول تک پہنچایا۔مگر نوجوان گالفر احمد بیگ مشکل میں آگئے ان کی شاٹ درخت سے جا ٹکرائی۔شبیر اقبال نے 12 انڈرپار 276 کے اسکور پر کامیابی حاصل کی جبکہ  احمد بیگ ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے پر رہے۔اس کے علاوہ امیچرز میں یشل شاہ، سینیئرز میں شاہد حبیب اور لیڈیز میں رمشا اعجاز فاتح رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.