کھیل

انگلینڈ کو شکست ،اٹلی یورو کپ کا چیمپئن بن گیا

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ پر 2-3 سے شکست دے دی

انگلینڈ کو شکست ،اٹلی یورو کپ کا چیمپئن بن گیا، سنسنی خیزمقابلےکےبعد اٹلی نےانگلینڈ کوپینلٹی شوٹ پر 2-3 سےشکست دے دی اور یورو کپ فٹ بال کا چیمپئن بن گیا۔ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سےمیچ برابرہونےکےسبب میچ کو فیصلہ کن بنانےکےلیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ مگراضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کےبعد یورو کپ چیمپئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پرکیا گیا جس میں اٹلی نےدوکےمقابلےمیں تین گول کئے۔

انگلینڈ نے میچ کے شروع ہوتے ہی اٹلی کیخلاف گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی تاہم اٹلی کے لیونارڈو بنوچی نے کھیل کے 67 منٹ میں گول کر کے انگلینڈ کی برتری ختم کردی تھی۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی نے 2-3 کے ساتھ دوسری بار یورپین چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا-

اٹلی اور انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ننھے شہزادہ جارج بھی موجود تھے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی اسٹیڈیم میں آئے تھے۔

انگلینڈ کا چیمپئن بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا۔ فائنل سے قبل لندن کے شہریوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا تھا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی میچ دیکھا۔ فائنل کے آغاز سے قبل شام سے ہی لندن کی سڑکیں سنسان ہوگئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.