کھیل

میرا اگلا ٹارگٹ کیا ہوگا؟بولرمحمد عرفان نےواضح کردیا

فاسٹ بولرنےکہاکہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کرنا ہے

میرا اگلا ٹارگٹ کیا ہوگا؟بولرمحمد عرفان نےواضح کردیا، درازقد فاسٹ بولرمحمد عرفان کا کہنا ہےکہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہےکہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ بنوں ۔ 7 فٹ ایک انچ قد و قامت کے مالک محمد عرفان نے آخری مرتبہ نومبر 2019 ء میں کینبرا میں قومی ٹیم کی آسٹریلیا کےخلاف نمائندگی کی جبکہ ستمبر 2016 ء میں انہوں نےاپنا آخری ون ڈے میچ لیڈزکےمقام پرانگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

محمد عرفان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے بعد اب آف سیزن میں اپنی فٹنس پرکام کررہےہیں ، وہ تسلیم کرتےہیں کہ فٹنس میں کمزور ہوں اس لیےآف سیزن اپنی فٹنس کوبہترکرنےپرفوکس کیا ہے ۔ فاسٹ بولرنےکہاکہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کرنا ہے اور وہ یہ کرسکتے ہیں اس کے لیے فٹنس کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے اور میں متحدہ عرب امارات میں زیادہ کامیاب ہو سکتا ہوں ۔ عرفان نے بتایا کہ میں نے 2015 ي میں ون ڈے ورلڈ کپ کھیلا ہے جبکہ 2016 ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیل چکا ہوں اب میں پھر ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی ہے بس مجھے فٹنس میں تھوڑی کمی محسوس ہو ئی ، میرا دیگر لیگز کے ساتھ بھی معاہدہ ہے وہ بھی میں کھیلوں گا ۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان کے پاس بہت فاسٹ بولر آ رہے ہیں اور نوجوان فاسٹ بولرز میں بہت مقابلہ ہے، انہیں گروم کرنا چاہیے لیکن میرا قد کی وجہ سے کسی سے مقابلہ نہیں ہے ، مجھے خود پر اعتماد ہے کہ میں واپس آ سکتا ہوں اور پاکستان کے لیے مزیداچھا کر سکتا ہوں ۔ واضح رہے کہ محمد عرفان آج کل لاہور کے مقامی جم میں اپنے انفرادی ٹرینر کے ساتھ 2 گھنٹے فزیکل ٹریننگ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.