فیچرڈ پوسٹکھیل

سال رواں کا بہترین کیچ پکڑنے والی ہرلین کون ہے؟ کہاں سے آئی؟ کیسے آئی؟ ساری کہانی کا پتا چلنے کے بعد سب حیران رہ گئے

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ میں بہترین کیچ پکڑنے والی ہرلین دیول کے نام کی دھوم مچی ہوئی ہے اور ان کے چرچے انگلینڈ سے انڈیا تک ہو رہے ہیں

سال رواں کا بہترین کیچ پکڑنے والی ہرلین کون ہے؟ کہاں سے آئی؟ کیسے آئی؟ ساری کہانی کا پتا چلنے کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہرلین کی والدہ چرنجیت کور نے کہا کہ ان کی بیٹی بچپن سے ہی کھیلوں میں دلچسپی لیتی تھی وہ سخت محنت اور اپنے شوق کے ساتھ یہاں پہنچی ہے۔ چرنجیت کور کے مطابق ان کے خاندان میں کوئی بھی کھیلوں میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا لیکن ہرلین بچپن سے ہی کھیلوں میں شریک ہوتی تھی۔ ہرلین کو گھر میں ہیری کہہ کر بلایا جاتا ہے اور وہ بچپن میں کرکٹ نہیں بلکہ فٹ بال کھیلتی تھیں۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ ہرلین چار سال کی عمر سے لڑکوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے لگی تھیں۔ صرف یہی نہیں موہالی کے یادویندرا پبلک سکول میں وہ چار سال تک فٹ بال کی بہترین پلیئر بھی رہی تھیں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بہترین کیچ پکڑنے والی ہرلین دیول کے نام کی دھوم مچی ہوئی ہے اور ان کے چرچے انگلینڈ سے انڈیا تک ہو رہے ہیں۔ انڈیا کے وزیر اعظم اور وزیر کھیل سے لے کر پرینکا گاندھی اور سچن ٹنڈولکر تک نے ہرلین کے کیچ کی تعریف کی ہے۔ سچن تندولکر نے تو ٹویٹ کرتے ہوئے اسے سال کا بہترین کیچ قرار دیا۔ اگرچہ انڈیا کی عورتوں کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف یہ میچ ہار گئی لیکن میچ سے زیادہ ہرلین کی بات ہو رہی ہے، حتی کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو بھی ہرلین کی تعریف کرنی پڑی۔ کھیل کے میدان میں ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ جب ہرلین نے بانڈری پر انتہائی شاندار کیچ لیا تو اس کے بعد انھیں احساس ہوا کہ ان کا پاں بانڈری سے آگے جا سکتا ہے اور اس بات کا احساس ہوتے ہی ہرلین نے گرانڈ کے اندر گیند اچھال دی اور دوبارہ بانڈری کے باہر آ کر کیچ پکڑ لیا۔23 برس کی ہرلین کا یہ کیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ انھوں نے میچ کے 19ویں اوور میں شیکھا پانڈے کی گیند پر ایمی جونز کا کیچ پکڑا تھا۔ ہرلین دیول کا تعلق ضلع پٹیالہ سے ہے جبکہ ان کا ننھیال ضلع سنگرور سے ہے لیکن ہرلین انڈین کرکٹ ٹیم میں ریاست ہماچل پردیش کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان کے والدین فی الحال موہالی میں رہتے ہیں۔ ہرلین کے والد بی ایس دیول ایک بزنس مین ہیں اور والدہ چرنجیت کور دیول پنجاب حکومت کی ملازم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.