کھیل

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ,طریقہ کارکا اعلان

آئی سی سی نے 2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کےطریقہ کار،پوائنٹس سسٹم اورمدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے 2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کےطریقہ کار،پوائنٹس سسٹم اورمدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی 2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کےطریقہ کار،پوائنٹس سسٹم اورمدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کےمطابق دومیچزکی سیریز 24، 3 میچزکی سیریز 36 اورچارمیچزپرمشتمل سیریز 48 پوائنٹس کی ہوگی۔ ٹیم کوکامیابی پر 12 پوائنٹس، ٹائی پر 6، ڈرا پر 4 جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملےگا۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کےمطابق پاکستان سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پرایک دوسرے کےآمنےسامنےہوں گی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا،انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریزکھیلےگی۔ اوے سیریزمیں سری لنکا،ویسٹ انڈیزاوربنگلا دیش سےجوڑپڑے گا۔ واضح رہےکہ نیوزی لینڈ نےبھارت کوفائنل میں ہراکرپہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنےکا اعزازحاصل کررکھاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.