کھیل

شاہین شاہ آفریدی پر تنقید،محمد عامرحمایت میں نکل آئے

سابق بولرمحمد عامرقومی اسکواڈ کا حصہ شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے

شاہین شاہ آفریدی پرتنقید،محمد عامرحمایت میں نکل آئے، قومی کرکٹ ٹیم کےسابق بولرمحمد عامرقومی اسکواڈ کا حصہ شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔ انہوں نےشاہین شاہ آفریدی کوموجودہ قومی اسکواڈ کا بہترین فاسٹ بولربھی قراردیا۔ محمد عامرنےاپنےٹوئٹ میں کہا کہ میرے خیال سےشاہین شاہ آفریدی موجودہ اسکواڈ میں پاکستان کےسب سےبہترین فاسٹ بولرہیں۔

محمد عامرنےشاہین شاہ آفریدی کوٹوئٹ میں ٹیگ کرتےہوئےلکھا کہ آپ اپنےارادے سربلند رکھیں،آپ نےپہلےبھی کارکردگی دکھائی اورآئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ عامرنےشاہین شاہ آفریدی کومشورہ دیا کہ وہ توجہ حاصل کرنےکےمتلاشی ناقدین کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ واضح رہےکہ شاہین شاہ آفریدی کوانگلینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچزکی سیریزمیں ناقص کارکردگی دکھانےپرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.