کھیل

محمد حفیظ کادورۂ انگلینڈ،بڑا اعلان کردیا

تجربہ کاربیٹسمین اپنے 18 سالہ کرکٹ کیرئیرمیں نویں دورۂ انگلینڈ کو یادگاربنانےکےلیے پرعزم ہیں

محمد حفیظ کادورۂ انگلینڈ،بڑا اعلان کردیا، قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےسینئر کھلاڑی اورتجربہ کارمڈل آرڈربیٹسمین محمد حفیظ اپنے 18 سالہ کرکٹ کیرئیرمیں نویں دورۂ انگلینڈ کو یادگاربنانےکےلیے پرعزم ہیں۔ انگلینڈ کےمیدانوں کا حفیظ کےکرکٹ کیرئیرمیں ایک اہم کردارہے، انہوں نےانگلینڈ میں اپنا پہلا میچ2003 میں کھیلا تھا،اس دوران انہوں نےمیزبان ٹیم کےخلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 69 رنزکی اننگزکھیلنےکےساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

حفیظ نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنےبین الاقوامی کرکٹ کیرئیرکا آغازبھی اسی سرزمین سےکیا، 28 اگست 2006 کو پاکستان اورانگلینڈ کے مابین برسٹل میں کھیلا جانےوالا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ان کا اورپاکستان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا، وہ اس میچ میں 46 رنزبناکرنمایاں رہےتھے۔

محمد حفیظ مجموعی طورپر18 سالوں میں انگلینڈ میں 41 انٹرنیشنل میچزمیں 32 اعشاریہ 17 کی اوسط سے 1255 رنزبناچکےہیں، اس دوران محمد حفیظ کی سب سےنمایاں یادگار 2017 میں کھیلی جانےوالی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی رہی، جہاں انہوں نےفائنل میں 37 گیندوں پر 57 رنزکی جارحانہ اننگزکھیل کرپاکستان کا مجموعہ 300 کے پارپہنچانےمیں مدد کی تھی۔

حفیظ کےلیےعمرمحض ایک عدد سے بڑھ کرکچھ نہیں ہے، 40 سالہ کرکٹرنےاب تک 106 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں 27اعشاریہ 13 کی اوسط سے 2388 رنزبنارکھےہیں، وہ یکم جنوری 2020 سےاپنےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیرکی بہترین فارم میں ہیں،اس دوران انہوں نےآخری 17 میچزمیں 48 کی اوسط سے480 رنزبنائے ہیں۔

تجربہ کاربیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہےکہ اوے ٹورزپرعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا کسی بھی ٹیم کےبہترٹیم کہلانےکا ثبوت ہوتا ہے، بلاشبہ جیت جیت ہوتی ہےچاہےوہ ہوم سیریزمیں حاصل ہومگراوے ٹورزپرنمایاں کارکردگی کسی بھی ٹیم کی میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت معاونت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی، یہ دونوں سیریز پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں فینز کی سپورٹ اور وائٹ بال کرکٹ کی کنڈیشنز انہیں ہمیشہ سےبہت پسند ہیں اور وہ 2003 سے لے کر اب تک یہاں کرکٹ کھیلنے کابھرپور لطف اٹھارہے ہیں، انگلینڈ میں ہمیشہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی حیثیت سے کرکٹ کھیلی، نئے گیند کو اچھا کھیلنا یہاں لمبی اننگز کھیلنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ کیرئیر کے آخری مراحل میں ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی ایک میراث چھوڑ جائیں، ان کا ماننا ہے کہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کی میدان میں انفرادی کارکردگی سے زیادہ اس کا اپنی ٹیم میں ویلیو ایڈ کرنا زیادہ اہم ہے۔

حفیظ بحیثیت سینئر کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم میں آنے والے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ جب وہ کرکٹ چھوڑیں تو پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک ایسا کلچر پڑوان چڑھ چکا ہو کہ جہاں سینئر اپنے جونیئرز کو پر سکون ماحول تیار کرکے دیں۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ گالف کھیلنا کسی بھی کرکٹر کی وائٹ بال کرکٹ میں بیٹ سوئنگ اور فالو تھرو بہتر کرتا ہے، جب سے انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو گولف کھیلنے کی پیشکش کی ہے ، کپتان بابراعظم ، امام الحق، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےاس میں بہت دلچسپی لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.