کھیل

ثانیہ مرزا کا وزیراعظم مودی سے رابطہ،کیا بات چیت ہوئی؟

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اوربھارت کےوزیرِاعظم نریندرمودی کےدرمیان ورچوئل گفتگو ہوئی

ثانیہ مرزا کا وزیراعظم مودی سے رابطہ،کیا بات چیت ہوئی؟ ٹوکیواولمپکس 2020میں شرکت سےقبل معروف بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اوربھارت کےوزیرِاعظم نریندرمودی کےدرمیان ورچوئل گفتگو ہوئی ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوریزپرنریندرمودی سےگفتگوکرتےہوئےاپنی ویڈیوزشیئرکی ہیں،جن میں ثانیہ کوویڈیوکال کےذریعے بھارتی وزیرِاعظم سےبات کرتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نےانسٹا اسٹوری اورٹوئٹ میں نریندرمودی سےہونےوالی اپنی گفتگوکی مکمل ویڈیودیکھنےکےلیےویڈیوکا لنک بھی شیئرکیا ہےجوکہ ان کےیوٹیوب چینل پراپلوڈ کی گئی ہے۔

اس ویڈیومیں بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی بھارت کی نمبرون ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی تعریف کرتےہوئےان سے پوچھا کہ ’ آپ لوگوں کی ہیروہیں اوربڑے بڑے کھلاڑیوں کےساتھ آپ نےکھیلا ہے،آپ کوکیا لگتا ہےکہ ٹینس کا چیمپیئن بننےکےلیےکیا خوبیاں ہونی چاہییں؟ ثانیہ مرزا نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹینس ایک ایسا بین الاقوامی کھیل ہےجس میں 25 سال پہلے جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت زیادہ لوگ ٹینس نہیں کھیلتے تھے لیکن آج بہت سارے ایسے بچے ہیں جو ٹینس ریکٹ اٹھانا چاہتے ہیں اوراسے اپنا پروفیشن بنانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ وہ بڑے کھلاڑی بن سکتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ظاہر سی بات ہے کہ محنت ، لگن اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ثانیہ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں محنت کے ساتھ قسمت کا بھی کافی اہم کردار ہوتا ہے لیکن پھر بھی محنت کے بغیر کوئی کچھ نہیں ہوسکتا چاہے وہ ٹینس ہو یا کوئی بھی کھیل ہو۔

نریندر مودی نے ثانیہ سے ان کی اورساتھی کھلاڑی انکیتارائنہ کے ساتھ پارٹنرشپ کی اوراولمپکس کے لیے تیاری کے بارے میں بھی پوچھا ، جس پر ثانیہ نے کہا کہ انکیتا ایک نوجوان کھلاڑی ہے اور بہت اچھا کھیل رہی ہے اور وہ انکیتاکے ساتھ اولمپکس میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں ۔ ثانیہ مرزانے بھارتی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی مدد کرنے اورملک میں مختلف کھیلوں کے لیے سہولیات مہیا کرنے پربھارت کی حکومت کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.