کھیل

دورہ نیوزی لینڈ : پاکستان کی جانب سےنئی تجویزسامنے آگئی

ورلڈ کپ ٹی 20 کی تیاریوں کے لیے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے کی تجویز دے دی

دورہ نیوزی لینڈ : پاکستان کی جانب سےنئی تجویزسامنے آگئی، ورلڈ کپ ٹی 20 کی تیاریوں کے لیے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے کی تجویز دے دی۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز رکھے گئے تھے۔

پی سی بی نے 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کرنے کی ایکسپریس نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نے کیوی بورڈ سے 3 کے بجائے 5 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیشکش کی یے تاکہ دونوں ٹیموں کو 17 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بہتر تیاری میں مدد مل سکے۔ ابھی دونوِں بورڈز کی اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ میچز کی تعداد 5 کرنا ممکن ہوگا کیونکہ سیریز کی تاریخوں کو حتمی منظوری نہیں دی گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 15 اور 16 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلے ہی شیڈول اناونس ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے ہی یہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچز ہوسکیں گے۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے بعد پاکستان اور افغانستان کے میچز یو اے ای میں مجوزہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.