کھیل

ٹوکیو اولمپکس پرکورونا وائرس کےبادل چھا گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلیج میں مقیم کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ پازٹیو آنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،

ٹوکیو اولمپکس پرکورونا وائرس کےبادل چھا گئے، جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلیج میں مقیم کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ پازٹیو آنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ٹوکیوگیمزآرگنائزنگ کمیٹی کے اعلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گیمزسے متعلقہ کوویڈ پازٹیوشخص جاپانی نہیں اوراس غیر ملکی شخص کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

منتظمین کے مطابق ویلیج میں گیارہ ہزارکے قریب اتھلیٹس اور آفیشلزکے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسزکے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی انتطامات کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کا بائیس رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہوگا۔ قومی دستے کے دو کوویڈ لائزن آفیسر ڈاکٹر اسد عباس اور جاوید شمشاد لودھی اس وقت ویلیج میں ہیں۔ بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد، سوئمرز بسمہ خان، حسیب طارق، شوٹرگلفام جوزف، خلیل اختر، غلام مصطفی بشیراوران کے ساتھ آفیشلزآج ویلیج پہنچ جائیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 23 جولائی کو ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.